سورۃ المومنون: آیت 96 - ادفع بالتي هي أحسن السيئة... - اردو

آیت 96 کی تفسیر, سورۃ المومنون

ٱدْفَعْ بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ ٱلسَّيِّئَةَ ۚ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ

اردو ترجمہ

اے نبیؐ، برائی کو اس طریقہ سے دفع کرو جو بہترین ہو جو کچھ باتیں وہ تم پر بناتے ہیں وہ ہمیں خوب معلوم ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

IdfaAA biallatee hiya ahsanu alssayyiata nahnu aAAlamu bima yasifoona

آیت 96 کی تفسیر

آیت 96 اِدْفَعْ بالَّتِیْ ہِیَ اَحْسَنُ السَّیِّءَۃَ ط ” آپ ﷺ ان کی شرارتوں سے خوبصورتی کے ساتھ درگزر کریں۔ ان لوگوں کا آپ ﷺ کے ساتھ جیسا بھی رویہ ہو مگر آپ ﷺ کو اس کا مقابلہ نیکی اور بھلائی سے ہی کرنا ہے۔ چناچہ آپ ﷺ ان کی گالیوں کے جواب میں انہیں دعا دیں اور ان کے برا بھلا کہنے کے باوجود آپ ﷺ اس کو اللہ کی طرف بلاتے رہیں۔نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَصِفُوْنَ ”جو کچھ یہ ہرزہ سرائی کر رہے ہیں ہم اس سے خوب واقف ہیں۔

آیت 96 - سورۃ المومنون: (ادفع بالتي هي أحسن السيئة ۚ نحن أعلم بما يصفون...) - اردو