سورۃ المرسلات: آیت 23 - فقدرنا فنعم القادرون... - اردو

آیت 23 کی تفسیر, سورۃ المرسلات

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ

اردو ترجمہ

تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faqadarna faniAAma alqadiroona

آیت 23 کی تفسیر

فقدرنا .................... القدرون (23:77) ” ہم قادر تھے پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں “۔ یہ قدرت اور یہ اندازہ اس قدر دقیق ہے کہ اس کا کوئی مرحلہ اور کوئی اندازہ غلط نہیں ہوتا۔ اور اس پر آخری تبصرہ۔

آیت 23 { فَقَدَرْنَاق فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ۔ } ”تو ہم نے اندازہ مقرر کیا ‘ اور ہم کیا ہی اچھے ہیں اندازہ مقرر کرنے والے !“ اس آیت کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ ہم نے یہ سب کچھ اپنی قدرت سے کیا اور ہم کیا ہی اچھی قدرت رکھنے والے ہیں !

آیت 23 - سورۃ المرسلات: (فقدرنا فنعم القادرون...) - اردو