سورۃ المرسلات: آیت 26 - أحياء وأمواتا... - اردو

آیت 26 کی تفسیر, سورۃ المرسلات

أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا

اردو ترجمہ

زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ahyaan waamwatan

آیت 26 کی تفسیر

آیت 26 { اَحْیَآئً وَّاَمْوَاتًا۔ } ”زندوں کو بھی اور ُ مردوں کو بھی !“ اللہ تعالیٰ نے یہ زمین ایسی بنائی ہے کہ یہ اپنے اوپر موجود ہر زندہ وجود کی تمام ضروریات پوری کر رہی ہے اور ہر قسم کے مردہ کو بھی تحلیل کر کے اپنے اندر جذب کرلیتی ہے۔ اس حیثیت سے اللہ تعالیٰ نے اس زمین میں ایسی گنجائش رکھی ہے کہ یہ تاقیامِ قیامت تمام زندوں اور تمام ُ مردوں کے لیے کفایت کرے گی۔

آیت 26 - سورۃ المرسلات: (أحياء وأمواتا...) - اردو