سورۃ المرسلات: آیت 45 - ويل يومئذ للمكذبين... - اردو

آیت 45 کی تفسیر, سورۃ المرسلات

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اردو ترجمہ

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waylun yawmaithin lilmukaththibeena

آیت 45 کی تفسیر

ویل یومئذ للمکذبین (45:77) ” تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے “۔ اور یہ تبصرہ ان انعامات کے بالمقابل ہے۔

یہاں ، سیاق کلام اب سرسری اشارہ بلکہ ایک جھلک دکھائی جاتی ہے۔ اس دنیا کی زندگی کے حالات کی جسے اب قیامت کے دن لپیٹ لیا گیا ہے۔ ہم اسکرین پر اس کا نقشہ اور ایک جھلک پھر دیکھتے ہیں ، جس میں مکذبین کی ذلت اور خواری دکھائی جاتی ہے۔

آیت 45{ وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ۔ } ”ہلاکت اور بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔“ اس کے بعد اب روئے سخن پھر کفار و مشرکین کی طرف ہوگیا ہے۔

آیت 45 - سورۃ المرسلات: (ويل يومئذ للمكذبين...) - اردو