اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟
انگریزی ٹرانسلیٹریشن
Fabiayyi hadeethin baAAdahu yuminoona
آیت 50 کی تفسیر
آیت 50{ فَبِاَیِّ حَدِیْثٍم بَعْدَہٗ یُؤْمِنُوْنَ۔ } ”تو اب اس قرآن کے بعد یہ اور کس کلام پر ایمان لائیں گے ؟“ قرآن جیسا کلام سن کر بھی جس انسان کی آنکھیں نہیں کھلیں ‘ تو اس کے بعد اس کی آنکھیں بھلا کب کھلیں گی ؟