سورۃ المطففین: آیت 24 - تعرف في وجوههم نضرة النعيم... - اردو

آیت 24 کی تفسیر, سورۃ المطففین

تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ

اردو ترجمہ

ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

TaAArifu fee wujoohihim nadrata alnnaAAeemi

آیت 24 کی تفسیر

تعرف .................... النعیم (24:83) ” ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کروں گے “۔

آیت 24{ تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْہِہِمْ نَضْرَۃَ النَّعِیْمِ۔ } ”تم دیکھو گے ان کے چہروں پر تروتازگی کی علامات۔“ جیسے دنیا میں انسان کی خوشحالی اور آسودگی کے اثرات اس کے چہرے پر نمایاں ہوتے ہیں اسی طرح قیامت کے دن اہل جنت اپنے تروتازہ چہروں سے صاف پہچانے جائیں گے۔

آیت 24 - سورۃ المطففین: (تعرف في وجوههم نضرة النعيم...) - اردو