سورہ مزمل: آیت 12 - إن لدينا أنكالا وجحيما... - اردو

آیت 12 کی تفسیر, سورہ مزمل

إِنَّ لَدَيْنَآ أَنكَالًا وَجَحِيمًا

اردو ترجمہ

ہمارے پاس (ان کے لیے) بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna ladayna ankalan wajaheeman

آیت 12 کی تفسیر

ان لدینا ............ وجحیما (12) وطعاما .................... الیما (73:13) ” ہمارے پاس (ان کے لئے) بھاری بیڑیاں ہیں اور بھرکٹی ہوئی آگ اور حلق میں پھنسنے والا کھانا اور درد ناک عذاب “۔

انکال کے معنی بیڑیاں ہیں۔ جحیم جہنم ہے اور طعام ذاغصہ ، وہ جو اس قدر پھنسنے والا ہے جو خلق کو توڑ دے اور یہ صاحبات نعمت کے لئے مناسب جزاء ہے۔ جنہوں نے نعمتوں کی کوئی رعایت نہیں کی اور نہ نعمتوں کا شکر ادا کیا۔ اے محمد صبر کرو ، صبر جمیل کرو ، اور ان سے نمٹنے کا کام ہمارے ذمہ چھوڑ دو ۔ ہمارے پاس ان کے لئے بہت کچھ سامان ہے ۔ پہلے بڑی بڑی بیڑیاں ہیں جو ان کے لئے باعث اذیت ہوں گی ، اور پھر جہنم ہے جو انہیں خوب تپائے گی اور گرمائے گی۔ پھر ان کے لئے ایک ایسا کھانا ہے جو حلق میں پھنس کر اسے زخمی کردے گا۔ اور پھر مزید یہ کہ سخت عذاب ہوگا اور یہ عذاب ان کو ایک خوفناک دن میں دیا جائے گا۔

آیت 12 - سورہ مزمل: (إن لدينا أنكالا وجحيما...) - اردو