سورۃ القمر: آیت 11 - ففتحنا أبواب السماء بماء منهمر... - اردو

آیت 11 کی تفسیر, سورۃ القمر

فَفَتَحْنَآ أَبْوَٰبَ ٱلسَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ

اردو ترجمہ

تب ہم نے موسلا دھار بارش سے آسمان کے دروازے کھول دیے اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کر دیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fafatahna abwaba alssamai bimain munhamirin

آیت 11 کی تفسیر

ففتحنا ............ امر قدقدر (54:12) ” تب ہم نے موسلادھار بارش سے آسمان کے دروازے کھول دیئے اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کردیا اور وہ سارا پانی اس کام کو پورا کرنے کے لئے مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا۔ “

یہ ایک عظیم کائناتی حرکت ہے جو بہت ہی بھرپور ہے لیکن اس عظیم کائناتی عمل اور حرکت کی تصویر چند الفاظ میں کھینچی گئی ہے۔ الفاظ بڑی خوبصورت سے چنے گئے ہیں اور اس پو رہے عمل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ سب عمل قدرت الٰہیہ کا ہے۔

ففتحنا ابواب السماء (54: 11) ” موسلادھار بارش سے “ یعنی ایسی بارش جس میں پانی بہت برس رہا ہو۔ اسی قوت اور اسی حرکت سے۔

آیت 1 1 { فَفَتَحْنَآ اَبْوَابَ السَّمَآئِ بِمَآئٍ مُّنْہَمِرٍ۔ } ”تو ہم نے کھول دیے آسمان کے دروازے اس پانی کے ساتھ جو مسلسل چھاجوں برستا رہا۔“

آیت 11 - سورۃ القمر: (ففتحنا أبواب السماء بماء منهمر...) - اردو