سورۃ القمر: آیت 32 - ولقد يسرنا القرآن للذكر فهل... - اردو

آیت 32 کی تفسیر, سورۃ القمر

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

اردو ترجمہ

ہم نے اِس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، اب ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Walaqad yassarna alqurana lilththikri fahal min muddakirin

آیت 32 کی تفسیر

ولقد ............ مد کر (45: 23) ” ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان ذریعہ بنایا ہے۔ اب ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا۔ “ اس پر پردہ گرتا ہے اور منظر پر روندا ہوا بھس پڑا ہے۔ آنکھوں کے لئے ایک منظر اور دل کے لئے ایک عبرت۔ یہ قرآن پکار پکار کر بلارہا ہے نصیحت لینے والوں اور فکر و تدبر کرنے والوں کو۔

اب جب دوبارہ پردہ اٹھتا ہے تو تاریخ کا وہ ورق الٹا جاتا ہے جو جزیرہ عرب کے قریب ہے ، قوم لوط کا منظر :

آیت 32 { وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ۔ } ”اور ہم نے تو اس قرآن کو آسان کردیا ہے سمجھنے کے لیے ‘ تو ہے کوئی سوچنے سمجھنے والا ؟“

آیت 32 - سورۃ القمر: (ولقد يسرنا القرآن للذكر فهل من مدكر...) - اردو