سورۃ القیامہ: آیت 23 - إلى ربها ناظرة... - اردو

آیت 23 کی تفسیر, سورۃ القیامہ

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ

اردو ترجمہ

اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ila rabbiha nathiratun

آیت 23 کی تفسیر

آیت 23{ اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ۔ } ”اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔“ بعض مفسرین نے اس آیت سے یہ مفہوم مراد لیا ہے کہ وہ اپنے رب کی رحمت کے امیدوار ہوں گے۔ اس لیے کہ رویت ِ باری تعالیٰ میدانِ حشر میں نہیں ہوگی ‘ بلکہ اہل جنت ‘ جنت میں داخلے کے بعد جس سب سے بڑی نعمت سے سرشار ہوں گے وہ دیدارِ الٰہی ہوگی۔ لیکن کچھ علماء کا خیال ہے اور میری رائے بھی یہی ہے کہ اہل ایمان کو میدانِ محشر میں بھی کسی نہ کسی درجے میں رویت باری تعالیٰ سے مشرف کیا جائے گا۔ سورة المُطَفِّـفِیْن میں یہ مضمون زیادہ وضاحت کے ساتھ آئے گا۔

آیت 23 - سورۃ القیامہ: (إلى ربها ناظرة...) - اردو