سورۃ القیامہ: آیت 29 - والتفت الساق بالساق... - اردو

آیت 29 کی تفسیر, سورۃ القیامہ

وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ

اردو ترجمہ

اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wailtaffati alssaqu bialssaqi

آیت 29 کی تفسیر

والتفت الساق بالساق (75:29) ” پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے “۔ ہر حیلہ اور ہر وسیلہ فیل ہوجائے اور یہ بات طے ہوجائے کہ آپ بیمارنے جانا ہی ہے جس طرح ہر زندہ نے آخر کار جانا ہوتا ہے۔

آیت 29{ وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ۔ } ”اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جاتی ہے۔“ یہ عین جان کنی کے وقت کی اس کیفیت کا ذکر ہے جب جسم کے نچلے حصے سے انسان کی جان نکلنا شروع ہوجاتی ہے۔ اس وقت وہ ناقابل بیان کرب اور شدید تکلیف کی کیفیت میں ہوتا ہے۔

آیت 29 - سورۃ القیامہ: (والتفت الساق بالساق...) - اردو