سورہ الواقیہ: آیت 17 - يطوف عليهم ولدان مخلدون... - اردو

آیت 17 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ

اردو ترجمہ

اُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Yatoofu AAalayhim wildanun mukhalladoona

آیت 17 کی تفسیر

یطوف ................ مخلدون (6 5: 71) ” ان کی مجلس میں “ ابدی لڑکے “ دوڑتے پھریں گے۔ “ زمانہ ان کی صحت پر اثر انداز نہ ہوگا ، ان کی جوانی اور نہ ان کی تروتازگی پر اثر انداز ہوگا جبکہ زمین پر مرور زمانے کے ساتھ لڑکپن چلا جاتا تھا۔ اور یہ کیا لئے ہوئے پھریں گے ؟

آیت 17{ یَطُوْفُ عَلَیْہِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ۔ } ”ان پر گردش کر رہے ہوں گے وہ لڑکے جو سدا اسی طرح رہیں گے۔“ عام طور پر گھروں میں چھوٹی عمر کے لڑکوں کو ملازم رکھا جاتا ہے اور وہ آپ کے مزاج اور ذوق سے واقف ہوجاتے ہیں ‘ لیکن بڑے ہونے پر انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی گھر سے نکالنا پڑتا ہے۔ جبکہ جنت میں چھوٹے لڑکے غلمان جو اہل جنت کی خدمت پر مامور ہوں گے وہ ”بڑے“ نہیں ہوں گے بلکہ ہمیشہ لڑکپن کی عمر میں ہی رہیں گے۔

آیت 17 - سورہ الواقیہ: (يطوف عليهم ولدان مخلدون...) - اردو