سورہ الواقیہ: آیت 22 - وحور عين... - اردو

آیت 22 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

وَحُورٌ عِينٌ

اردو ترجمہ

اور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہونگی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wahoorun AAeenun

آیت 22 کی تفسیر

وحورعین ............ المکنون (6 5: 32) ” اور ان کے لئے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہوں گی ، ایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی۔ “ چھپے ہوئے موتی جن کو سنبھال کر رکھا جاتا ہے بوجہ قیمتی ہونے کے ان کو چھوا جاتا ہے اور نہ ان پر نظر لگتی ہے۔ اس لئے نہ کسی ہاتھ نے ان کو استعمال کیا اور نہ آنکھ نے دیکھا اور ان کھلی آنکھوں والی حوروں کی اس تعری میں حسی اور معنوی اشارات ہیں او یہ سب انعامات کیوں دیئے جارہے ہیں۔

آیت 22{ وَحُوْرٌ عِیْنٌ۔ } ”اور حوریں ہوں گی بڑی بڑی آنکھوں والی۔“ نوٹ کیجیے یہاں اس جنت کی نعمتوں میں حوروں کا ذکر بھی ہوا ہے لیکن اگلی آیات میں اصحاب الیمین کی جنت کے تذکرے میں ”حُوْر“ کا لفظ نہیں آیا۔ یاد رہے کہ سورة الرحمن میں نچلے درجے کی جنت کا ذکر پہلے جبکہ حوروں والی جنت اونچے درجے کی جنت کا ذکر بعد میں آیا ہے۔ دونوں سورتوں کے مضامین کی اسی ترتیب کو میں نے ابتدا میں عکسی ترتیب mirror image کا نام دیا ہے۔

آیت 22 - سورہ الواقیہ: (وحور عين...) - اردو