سورہ الواقیہ: آیت 24 - جزاء بما كانوا يعملون... - اردو

آیت 24 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

اردو ترجمہ

یہ سب کچھ اُن اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Jazaan bima kanoo yaAAmaloona

آیت 24 کی تفسیر

جزائ ................ یعملون (6 5:4 2) ” یہ سب کچھ ان اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو دنیا میں کرتے رہے تھے۔ “ یہ بدلہ ہے اس عمل کا جو انہوں نے دارالعمل میں کیا۔ ایسا بدلہ جو نہایت ہی پورا ہے۔ کمال درجے کا ہے اور اس میں وہ تمام کمیاں پوری کردی گئی ہیں جو دارالفنا میں تھیں اور اس کے بعد وہ نہایت آرام اور سکون سے وہاں رہیں گے۔ نہایت بلندی اور پاکیزگی میں۔ کوئی لغو بات وہاں نہ ہوگی۔ کوئی بدل اور مواخذہ نہ ہوگا۔

آیت 24{ جَزَآئًم بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۔ } ”یہ بدلہ ہوگا ان کے اعمال کا جو وہ کرتے رہے تھے۔“ یہ ان قربانیوں کا صلہ ہوگا جو انہوں نے اپنی دنیوی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے دی ہوں گی۔

آیت 24 - سورہ الواقیہ: (جزاء بما كانوا يعملون...) - اردو