سورہ الواقیہ: آیت 25 - لا يسمعون فيها لغوا ولا... - اردو

آیت 25 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا

اردو ترجمہ

وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

La yasmaAAoona feeha laghwan wala tatheeman

آیت 25 کی تفسیر

لا یسمعون ................ تائیما (6 5:5 2) ” وہاں کوئی بےہودہ کلام یا گناہ کی بات وہ نہ سنیں گے جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی۔ “ ان کی پوری زندگی سلامتی ہوگی۔ ہر طرف سے ان پر سلام کی شبنم آئے گی۔ سلام ہی سلام ہوگا۔ اس خوبصورت ماحول میں ملائکہ کی طرف سے سلامت مبارک ہوگی اور پھر رحمان کی طرف سے سلام ہوگا۔ لہٰذا پوری فضا اسلام ہی اسلام ہوگی۔

اس برگزیدہ فریق کی بات یہاں ختم ہوتی ہے۔ اس کے بعد اصحاب الیمین۔

آیت 25{ لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْہَا لَغْوًا وَّلَا تَاْثِیْمًا۔ } ”وہ نہیں سنیں گے اس میں کوئی لغو بات اور نہ ہی کوئی الزام۔“

آیت 25 - سورہ الواقیہ: (لا يسمعون فيها لغوا ولا تأثيما...) - اردو