سورہ الواقیہ: آیت 34 - وفرش مرفوعة... - اردو

آیت 34 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ

اردو ترجمہ

اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wafurushin marfooAAatin

آیت 34 کی تفسیر

وفروش مرفوعة (6 5:4 3) ” اونچی نشست گاہیں “ یہاں ان کی نرمی اور ان کی ترتیب کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ یہاں صرف یہ ہے کہ اونچی نشست گاہیں۔

اونچے کے دو معنی ہوتے ہیں ، مادی اور معنوی ، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لازم ہیں۔ اونچا مکان ہو تو وہ پاک بھی ہوگا اور وہاں گندگی نہ جمع ہوگی اور معنوی رفعت بھی ناپاکی سے دوری ہے۔ اونچی نشست گاہوں میں پھر بیٹھا ہوا کون ہے ؟ اس لئے یہاں بیویوں کا ذکر ہوتا ہے۔

آیت 34{ وَّفُرُشٍ مَّرْفُوْعَۃٍ۔ } ”اور اونچے اونچے بچھونے۔“

آیت 34 - سورہ الواقیہ: (وفرش مرفوعة...) - اردو