سورہ الواقیہ: آیت 35 - إنا أنشأناهن إنشاء... - اردو

آیت 35 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

إِنَّآ أَنشَأْنَٰهُنَّ إِنشَآءً

اردو ترجمہ

ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna anshanahunna inshaan

آیت 35 کی تفسیر

انا ............ انشاء (6 5:5 3) ” ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر پیدا کریں گے۔ “ اگر ابتداء انہیں پیدا کیا گیا تو وہ حوریں ہیں اور اگر انہیں نئے سرے سے پیدا کیا گیا ہے تو یہ دو بیویاں ہیں جو دنیا میں تھیں اور اب جوان بنا کر اٹھالی گئی ہیں۔

آیت 35{ اِنَّآ اَنْشَاْنٰہُنَّ اِنْشَآئً۔ } ”ان کی بیویوں کو اٹھایا ہے ہم نے بڑی اچھی اٹھان پر۔“

آیت 35 - سورہ الواقیہ: (إنا أنشأناهن إنشاء...) - اردو