سورہ الواقیہ: آیت 40 - وثلة من الآخرين... - اردو

آیت 40 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

وَثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْءَاخِرِينَ

اردو ترجمہ

اور پچھلوں میں سے بھی بہت

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wathullatun mina alakhireena

آیت 40 کی تفسیر

ثلة ................ الاخرین (6 5: 0 4) ” وہ اگلوں میں سے بھی بہت ہوں گے اور پچھلوں میں سے بھی بہت ہوں گے۔ “ ان کی تعداد السابقین الاولین سے زیادہ ہوگی جو مقربین ہوں گے اور یہ اس اعتبار سے جو ہم نے اولین اور آخرین کا بیان کیا ہے۔

اب یہاں بات اصحاب الشمال تک آجاتی ہے۔ اس سے پہلے سورة کے آغاز میں ان کو اصحاب المشئمہ کہا گیا ہے۔

آیت 40{ وَثُـلَّـۃٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ۔ } ”اور پچھلوں میں سے بھی بہت ہوں گے۔“ اب اس کے بعد اہل جہنم کا تذکرہ ہے۔

آیت 40 - سورہ الواقیہ: (وثلة من الآخرين...) - اردو