سورہ الواقیہ: آیت 55 - فشاربون شرب الهيم... - اردو

آیت 55 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِ

اردو ترجمہ

تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fashariboona shurba alheemi

آیت 55 کی تفسیر

فشربون ............ الھیم (6 5:55) ” تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گئے۔ “ اونٹ کو جب تونس کی بیماری لگ جاتی ہے تو وہ پانی پیتا رہتا ہے اور سیر نہیں ہوتا۔

آیت 55{ فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْہِیْمِ۔ } ”اور ایسے پیو گے جیسے پیاس کا مارا اونٹ پیتا ہے۔“ جس طرح پیاس زدہ اونٹ جلدی جلدی اپنے پیٹ میں پانی بھرتا چلا جاتا ہے تم بھی وہ کھولتا ہوا پانی اسی طرح اپنے پیٹو میں بھروگے۔

آیت 55 - سورہ الواقیہ: (فشاربون شرب الهيم...) - اردو