سورہ الواقیہ: آیت 65 - لو نشاء لجعلناه حطاما فظلتم... - اردو

آیت 65 کی تفسیر, سورہ الواقیہ

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَٰهُ حُطَٰمًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ

اردو ترجمہ

ہم چاہیں تو ان کھیتیوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بناتے رہ جاؤ

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Law nashao lajaAAalnahu hutaman fathaltum tafakkahoona

آیت 65 کی تفسیر

آیت 65{ لَـوْ نَشَآئُ لَجَعَلْنٰہُ حُطَامًا } ”اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں“ اگر ہم چاہیں تو کسی آسمانی آفت ‘ طوفان ‘ جھکڑ یا ژالہ باری سے تمہاری آنکھوں کے سامنے تمہاری لہلہاتی فصلوں کو برباد کر کے رکھ دیں۔ { فَظَلْتُمْ تَفَکَّہُوْنَ } ”پھر تم بیٹھے رہو باتیں بناتے ہوئے۔“

آیت 65 - سورہ الواقیہ: (لو نشاء لجعلناه حطاما فظلتم تفكهون...) - اردو