سورہ نحل: آیت 117 - متاع قليل ولهم عذاب أليم... - اردو

آیت 117 کی تفسیر, سورہ نحل

مَتَٰعٌ قَلِيلٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

اردو ترجمہ

دنیا کا عیش چند روزہ ہے آخرکار اُن کے لیے دردناک سزا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

MataAAun qaleelun walahum AAathabun aleemun

آیت 117 کی تفسیر

یہاں سورة انعام کی ایک آیت کے مضمون کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے کہ ان میں بعض مزید چیزیں بھی یہودیوں پر حرام کی گئی تھیں۔ ایک یہ ہے۔

وعلی الذین ھادوا حرمنا کل ذی ظفر ومن البقر الغنم حرمنا علیھم شحومھما الا ما حملت ظھور ھما او الحوایا او ما اختلط بعظم (6 : 741) ” اور وہ لوگ جو یہودی ہوئے ، ان پر ہم نے ہر ناخن والی چیز کو حرام کیا تھا اور گائے اور بھیڑ بکری سے ہم نے ان پر چربی حرام کردی تھی ماسوائے اس کے جو ان کی پیٹھ پر یا آنتوں کے ساتھ یا ہڈیوں سے مخلوط ہو “ تو بتایا جاتا ہے کہ یہ چیزیں ان پر بطور سزا حرام ہوئی تھیں۔

آیت 117 - سورہ نحل: (متاع قليل ولهم عذاب أليم...) - اردو