سورہ نجم: آیت 36 - أم لم ينبأ بما في... - اردو

آیت 36 کی تفسیر, سورہ نجم

أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِى صُحُفِ مُوسَىٰ

اردو ترجمہ

کیا اُسے اُن باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰؑ کے صحیفوں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Am lam yunabba bima fee suhufi moosa

آیت 36 کی تفسیر

ام لم ............ الذی وفی (35 : 73) ” کیا اسے ان باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰ کے صحیفوں اور اس ابراہیم کے صحیفوں میں بیان ہوئی جس نے وفا کا حق ادا کردیا۔ “ یہ سیدھا دین وہ ہے جو تمام پیغمبروں کے ہاں ایک ہی رہا ہے اور اس کے اصول اور بنیادیں ایک ہی رہی ہیں۔ تمام رسولوں کی کتابیں اور دعوتیں ایک دوسرے کی تصدیق کرتی ہیں۔ اگرچہ زمانہ ومکان کا اختلاف ہے۔ یہی اصول صحف موسیٰ میں تھے۔ یہی ملت ابراہیمی کے اصول تھے۔ حضرت ابراہیم وہ تھے جنہوں نے بہت بڑی وفاداری کا ثبوت دیا۔ ہر چیز کو پوراپورا ادا کیا۔ مطلقا وفادار تھے۔ یہاں وفا کا ذکر اکدی کے مقابلے میں ہوا۔ اکدی انقطاع کو کہتے ہیں۔ اس کے مقابلے وفی کا لفظ تشدید سے آیا ہے تاکہ قافیہ اور ترنم میں فرق نہ آئے۔ سوال یہ ہے کہ صحف ابراہیم میں کیا تھا ؟

آیت 36{ اَمْ لَمْ یُـنَـبَّـاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰی۔ } ”کیا اسے خبر نہیں پہنچی اس بارے میں جو کچھ موسیٰ علیہ السلام کے صحیفوں میں تھا ؟“

آیت 36 - سورہ نجم: (أم لم ينبأ بما في صحف موسى...) - اردو