سورہ نجم: آیت 54 - فغشاها ما غشى... - اردو

آیت 54 کی تفسیر, سورہ نجم

فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ

اردو ترجمہ

پھر چھا دیا اُن پر وہ کچھ جو (تم جانتے ہی ہو کہ) کیا چھا دیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faghashshaha ma ghashsha

آیت 54 کی تفسیر

آیت 54{ فَغَشّٰٹہَا مَا غَشّٰی۔ } ”اور پھر اس کو ڈھانپ لیاجس چیز نے ڈھانپ لیا۔“ پہلے شدید زلزلے نے ان آبادیوں کو تلپٹ کیا اور اس کے بعد ان پر کنکروں کی بارش ہوئی۔ یہاں اس آیت میں اس بارش کی طرف اشارہ ہے یعنی کنکروں کی بارش نے اس علاقے کو ڈھانپ لیا۔

آیت 54 - سورہ نجم: (فغشاها ما غشى...) - اردو