سورہ نجم: آیت 59 - أفمن هذا الحديث تعجبون... - اردو

آیت 59 کی تفسیر, سورہ نجم

أَفَمِنْ هَٰذَا ٱلْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ

اردو ترجمہ

اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Afamin hatha alhadeethi taAAjaboona

آیت 59 کی تفسیر

افمن ................ سمدون (16) (35 : 95 تا 16) ” اب کیا یہی باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو ، ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو ؟ اور گا بجا کر انہیں ٹالتے ہو۔ “ یہ تو ایک سنجیدہ گفتگو ہے اور لوگوں پر عظیم فرائض عائد کرتی ہے اور یہ گفتگو ایک مکمل نظام حیات کی گفتگو ہے تو تمہیں اس پر تعجب کیا ہورہا ہے اور تم ہنستے کیوں ہو۔ یہ تو دو ٹوک سنجیدہ بات ہے اور جس کے یہ عظیم نتائج وذمہ داریاں ہیں۔ اس زمین پر لوگوں کی جو زندگی ہے اس پر ان کو جواب دینا ہے۔ تمہیں تو اس کی فکر کرنی چاہئے۔ ہنسنے کا مقام نہیں رونے کا مقام ہے۔ ایک ہولناک اور خوفناک موقع آنے والا ہے جہاں کرب عظیم ہوگا۔ اب ایک آخری چیخ۔ ایک پوری آواز سے پکار جو دلوں کو ہلا دیتی اور کانوں کو پھاڑ دیتی ہے کہ لوگو ، جہنم سے بچو ، تدارک کرو اپنے آپ کو بچاؤ۔

آیت 59{ اَفَمِنْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ۔ } ”تو کیا تم لوگوں کو اس کلام کے بارے میں تعجب ہورہا ہے ؟“ ہٰذَا الْحَدِیْثِ سے مراد یہاں قرآن مجید ہے ‘ یعنی کیا تم لوگ قرآن کے بارے میں تعجب کر رہے ہو ؟

آیت 59 - سورہ نجم: (أفمن هذا الحديث تعجبون...) - اردو