سورہ نمل: آیت 50 - ومكروا مكرا ومكرنا مكرا وهم... - اردو

آیت 50 کی تفسیر, سورہ نمل

وَمَكَرُوا۟ مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

اردو ترجمہ

یہ چال تو وہ چلے اور پھر ایک چال ہم نے چلی جس کی انہیں خبر نہ تھی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wamakaroo makran wamakarna makran wahum la yashAAuroona

آیت 50 کی تفسیر

ومکروا ……لایشعرون (05)

دیکھیے ان کی تدبیر کیا ہے۔ ان کی سازش بمقابلہ امرا نہی۔ اللہ کی قوت کے مقابلے میں یہ شرپسند کیا حیثیت رکھتے ہیں۔ اس دنیا میں جھوٹے جبار وقہار جو تھوڑی بہت قوت کے مالک بن جاتے ہیں وہ اپنی اس قوت میں اس قدر مست ہوجاتے ہیں کہ اوپر دیکھنے والی آنکھ سے غافل ہوجاتے ہیں۔ وہ اس قوت سے بالکل غافل ہوتے ہیں کہ جو اچانک ان کو پکڑ لے گی اور ان کی توقع ہی نہ ہوگی۔

آیت 50 - سورہ نمل: (ومكروا مكرا ومكرنا مكرا وهم لا يشعرون...) - اردو