سورہ نساء: آیت 120 - يعدهم ويمنيهم ۖ وما يعدهم... - اردو

آیت 120 کی تفسیر, سورہ نساء

يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيهِمْ ۖ وَمَا يَعِدُهُمُ ٱلشَّيْطَٰنُ إِلَّا غُرُورًا

اردو ترجمہ

وہ اِن لوگوں سے وعدہ کرتا ہے اور انہیں امیدیں دلاتا ہے، مگر شیطان کے سارے وعدے بجز فریب کے اور کچھ نہیں ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

YaAAiduhum wayumanneehim wama yaAAiduhumu alshshaytanu illa ghurooran

آیت 120 کی تفسیر

آیت 120 یَعِدُہُمْ وَیُمَنِّیْہِمْط وَمَا یَعِدُہُمُ الشَّیْطٰنُ الاَّ غُرُوْرًا ۔شیطان ان کو وعدوں کے بہلاوے دیتا ہے اور آرزوؤں میں پھنساتا ہے ‘ سبز باغ دکھاتا ہے ‘ مگر شیطان کے دعوے سراسر فریب ہیں۔

آیت 120 - سورہ نساء: (يعدهم ويمنيهم ۖ وما يعدهم الشيطان إلا غرورا...) - اردو