سورہ رحمن: آیت 18 - فبأي آلاء ربكما تكذبان... - اردو

آیت 18 کی تفسیر, سورہ رحمن

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

اردو ترجمہ

پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani

آیت 18 کی تفسیر

فبای ............ تکذبن (55: 81) (تم اپنے رب کے کن کن عجائبات قدرت کو جھٹلاؤ گے)

بالائی کائنات کی وسعتوں سے اب زمین اور اس کے اندر کی انعامات اور احسانات کی طرف ، زمین کے اندر اللہ تعالیٰ نے خشکی اور تری کو ایک اندازے کے مطابق بنایا ہے اور خشکی اور تری میں اللہ نے انسان کے لئے بہت کچھ پیدا کیا ہے ۔ ایک مقدار کے مطابق۔

آیت 18 { فَبِاَیِّ اٰلَآئِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ۔ } ”تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟“

آیت 18 - سورہ رحمن: (فبأي آلاء ربكما تكذبان...) - اردو