سورہ رحمن: آیت 58 - كأنهن الياقوت والمرجان... - اردو

آیت 58 کی تفسیر, سورہ رحمن

كَأَنَّهُنَّ ٱلْيَاقُوتُ وَٱلْمَرْجَانُ

اردو ترجمہ

ایسی خوبصورت جیسے ہیرے اور موتی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kaannahunna alyaqootu waalmarjanu

آیت 58 کی تفسیر

کانھن ............ والمرجان (55: 8 5) ” ہیرے اور موتی کی طرح خوبصورت “ چمکدار اور نرم ونازک۔

یہ ہے جزاء ان لوگوں کے لئے جو اپنے رب کے مقام اور مرتبے سے ڈرتے تھے اور جنہوں نے اس کی عبادت اس طرح کی جیسا کہ گویا رب کو دیکھ رہے ہوں اور اس شعور کے ساتھ کہ وہ انہیں دیکھ رہا ہے۔ یوں وہ مرتبہ احسان تک پہنچ گئے جس طرح رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسی طرح وہ اپنی جزا از جانب رحمان پاگئے۔

آیت 58{ کَاَنَّہُنَّ الْیَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُ۔ } ”وہ ایسی ہوں گی گویا لعل اور مونگے ہوں۔“

آیت 58 - سورہ رحمن: (كأنهن الياقوت والمرجان...) - اردو