سورہ رحمن: آیت 66 - فيهما عينان نضاختان... - اردو

آیت 66 کی تفسیر, سورہ رحمن

فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ

اردو ترجمہ

دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Feehima AAaynani naddakhatani

آیت 66 کی تفسیر

فیھما عینن نضاختن (55: 66) ” ان میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوں گے “ یعنی پانی کو اوپر کی طرف پھینک رہے ہوں گے۔ چشمے سے پانی ابلنا جاری پانی سے ذرا کم درجے کا ہوتا ہے۔

آیت 66{ فِیْہِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ۔ } ”ان میں دو چشمے ہوں گے ابلتے ہوئے۔“ یعنی ہر جنت میں ایک ایک ایسا چشمہ ہوگا۔

آیت 66 - سورہ رحمن: (فيهما عينان نضاختان...) - اردو