سورہ روم: آیت 34 - ليكفروا بما آتيناهم ۚ فتمتعوا... - اردو

آیت 34 کی تفسیر, سورہ روم

لِيَكْفُرُوا۟ بِمَآ ءَاتَيْنَٰهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا۟ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

اردو ترجمہ

تاکہ ہمارے کیے ہوئے احسان کی ناشکری کریں اچھا، مزے کر لو، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Liyakfuroo bima ataynahum fatamattaAAoo fasawfa taAAlamoona

آیت 34 کی تفسیر

آیت 34 لِیَکْفُرُوْا بِمَآ اٰتَیْنٰہُمْ ط ”یعنی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں اور صلاحیتوں کو اللہ کی نافرمانی میں استعمال کر کے عملی طور پر اس کی ناشکری کا ثبوت دیں۔فَتَمَتَّعُوْاوقفۃ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ”یہ وہی انداز ہے جو سورة التّکاثُر میں آیا ہے : کَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ثُمَّ کَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ کہ تمہاری یہ زندگی چند روزہ ہے ‘ اس محدود مہلت میں تم اپنی من مانیوں کے مزے اڑالو۔ بالآخر تم نے ہمارے پاس ہی آنا ہے اور وہ وقت دور بھی نہیں۔ چناچہ بہت جلد اصل حقائق تم پر منکشف ہوجائیں گے۔

آیت 34 - سورہ روم: (ليكفروا بما آتيناهم ۚ فتمتعوا فسوف تعلمون...) - اردو