سورہ الصافات: آیت 106 - إن هذا لهو البلاء المبين... - اردو

آیت 106 کی تفسیر, سورہ الصافات

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ

اردو ترجمہ

یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna hatha lahuwa albalao almubeenu

آیت 106 کی تفسیر

آیت 106{ اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ الْبَلٰٓؤُاالْمُبِیْنُ } ”یقینا یہ بہت بڑی آزمائش تھی۔“ گویا ممتحن خود کہہ رہا ہے کہ میں نے جو امتحان لیا وہ بہت سخت تھا۔ یہ تحسین اور شاباش کی انتہا ہے۔ میں نے اس موضوع پر ”حج اور عید الاضحی اور ان کی اصل روح : قرآن حکیم کے آئینے میں“ کے عنوان سے ایک تحریر لکھی تھی جو میرے کتابچے ”عید الاضحی اور فلسفہ قربانی“ میں شامل ہے۔

آیت 106 - سورہ الصافات: (إن هذا لهو البلاء المبين...) - اردو