سورہ الصافات: آیت 107 - وفديناه بذبح عظيم... - اردو

آیت 107 کی تفسیر, سورہ الصافات

وَفَدَيْنَٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ

اردو ترجمہ

اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wafadaynahu bithibhin AAatheemin

آیت 107 کی تفسیر

آیت 107{ وَفَدَیْنٰـہُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ } ”اور ہم نے ایک ذبح عظیم اس کا فدیہ دیا۔“ اللہ کے حکم سے جنت سے ایک مینڈھا لایا گیا جو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ ذبح ہوا۔ مسلمانوں کے ہاں عید الاضحی کے موقع پر ہر سال جانوروں کی قربانی پیش کر کے اسی قربانی کی یاد منائی جاتی ہے۔

آیت 107 - سورہ الصافات: (وفديناه بذبح عظيم...) - اردو