سورہ الصافات: آیت 110 - كذلك نجزي المحسنين... - اردو

آیت 110 کی تفسیر, سورہ الصافات

كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

اردو ترجمہ

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kathalika najzee almuhsineena

آیت 110 کی تفسیر

کذلک نجزی المحسین (110) ” ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں “۔ آزمائش میں ڈال کر ان سے وفا کا اظہار کرا کے ، ان کے ذکر کو دوام بخش کر ، ان پر سلام بھیج کر ، اور ان کو اعزاز دے کر ہم جزاء دیتے ہیں۔

آیت 110{ کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ } ”اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو۔“

آیت 110 - سورہ الصافات: (كذلك نجزي المحسنين...) - اردو