سورہ الصافات: آیت 111 - إنه من عبادنا المؤمنين... - اردو

آیت 111 کی تفسیر, سورہ الصافات

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ

اردو ترجمہ

یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Innahu min AAibadina almumineena

آیت 111 کی تفسیر

انہ من عبادنا المؤمنین (111) ” “۔ یہ ہے جزاء ان کے ایمان کی اور اس کی حقیقت وہ ہے جو اس آزمائش میں کامرانی سے ظہور میں آئی۔ اس کے بعد اللہ ان پر ایک بار پھر تجلیات فرماتا ہے۔ اور اللہ کا ایک بار پھر کرم ہوتا ہے۔ اور وہ یوں کہ بڑھاپے میں ان کو ایک دو سرا لڑکا اسحاق دیا جاتا ہے۔ ابراہیم (علیہ السلام) کو بھی برکت دی جاتی ہے۔ اور ان کے بیٹے اسحاق کو بھی برکت دی جاتی ہے اور حضرت اسحاق کو بھی صالح نبی بنایا جاتا ہے۔

آیت 111{ اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ } ”یقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔

آیت 111 - سورہ الصافات: (إنه من عبادنا المؤمنين...) - اردو