سورہ الصافات: آیت 112 - وبشرناه بإسحاق نبيا من الصالحين... - اردو

آیت 112 کی تفسیر, سورہ الصافات

وَبَشَّرْنَٰهُ بِإِسْحَٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

اردو ترجمہ

اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wabashsharnahu biishaqa nabiyyan mina alssaliheena

آیت 112 کی تفسیر

وبشرنہ باسحق۔۔۔۔۔ لنفسہ مبین (112- 113) ” ۔ اسماعیل اور اسحاق کے بعد ان کی اولاد کا سلسلہ چلتا ہے لیکن ان کی اولاد کی وراثت ، وراثت گوشت و پوست نہیں ہے۔ یہ نظریاتی اور ملی وراثت ہے لہٰذا جو اس ملت پر رہا وہ محسن رہا اور جس نے ملت اور نطریات سے انحراف کیا وہ ظالم قرار پایا اور قرابت اور نسب اس کے لیے مفید نہ ہوا۔

آیت 112{ وَبَشَّرْنٰہُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ } ”اور ہم نے اسے بشارت دی اسحاق علیہ السلام کی ‘ ایک نبی صالحین میں سے۔“ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے اکلوتے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا جو امتحان لیا ‘ اس میں کامیابی کے انعام کے طور پر آپ علیہ السلام کو دوسرے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کی ولادت کی خوشخبری دی گئی۔

آیت 112 - سورہ الصافات: (وبشرناه بإسحاق نبيا من الصالحين...) - اردو