سورہ الصافات: آیت 142 - فالتقمه الحوت وهو مليم... - اردو

آیت 142 کی تفسیر, سورہ الصافات

فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ

اردو ترجمہ

آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Failtaqamahu alhootu wahuwa muleemun

آیت 142 کی تفسیر

آیت 142{ فَالْتَقَمَہُ الْحُوْتُ وَہُوَ مُلِیْمٌ } ”تو اس کو نگل لیا مچھلی نے اور وہ ملامت زدہ تھا۔“ یہ کوئی بہت بڑی وہیل مچھلی ہوگی۔ آج تو ہم مچھلیوں کی بہت سی ایسی اقسام کو بخوبی جانتے ہیں جو بڑی آسانی سے ایک ہی لقمے میں انسان کو نگل سکتی ہیں۔ وَہُوَ مُلِیْمٌ کے الفاظ میں ناراضگی اور خفگی کا انداز پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے اللہ کے ہاں ع ”جن کے رتبے ہیں سوا ‘ ان کی سوا مشکل ہے“ کے مصداق کسی بہت بڑی شخصیت کی چھوٹی سی غلطی پر بھی بہت سخت گرفت ہوتی ہے۔

آیت 142 - سورہ الصافات: (فالتقمه الحوت وهو مليم...) - اردو