سورہ الصافات: آیت 144 - للبث في بطنه إلى يوم... - اردو

آیت 144 کی تفسیر, سورہ الصافات

لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

اردو ترجمہ

روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Lalabitha fee batnihi ila yawmi yubAAathoona

آیت 144 کی تفسیر

آیت 144{ لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِہٖٓ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ } ”تو اس کے پیٹ ہی میں رہتا اس دن تک کہ جس میں لوگ اٹھائے جائیں گے۔“ یعنی اگر آپ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی تسبیح آیت ِکریمہ کا ورد نہ کرتے تو قیامت تک اس مچھلی کے پیٹ ہی میں رہتے اُس کا پیٹ ہی آپ علیہ السلام کے لیے قبر بنا رہتا اور قیامت کے دن وہیں سے آپ علیہ السلام اٹھائے جاتے۔

آیت 144 - سورہ الصافات: (للبث في بطنه إلى يوم يبعثون...) - اردو