سورہ الصافات: آیت 151 - ألا إنهم من إفكهم ليقولون... - اردو

آیت 151 کی تفسیر, سورہ الصافات

أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ

اردو ترجمہ

خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ala innahum min ifkihim layaqooloona

آیت 151 کی تفسیر

الا انھم من۔۔۔۔۔ لکذبون (37: 151 – 152) ” دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں کہ ” اللہ اولاد رکھتا ہے “ اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں “۔ یہ اپنے سماج کے مسلمہ رواج اور اپنی ثابت شدہ روایات کے خلاف یہ بات کرتے ہیں۔ یہ خود تو بیٹے چاہتے ہیں اور اللہ کی طرف بیٹیوں کی نسبت کرتے ہیں۔

آیت 151 ‘ { اَلَآ اِنَّہُمْ مِّنْ اِفْکِہِمْ لَیَقُوْلُوْنَ ] ”خبردار ! یقینا یہ لوگ جھوٹ گھڑ کر کہتے ہیں

آیت 151 - سورہ الصافات: (ألا إنهم من إفكهم ليقولون...) - اردو