سورہ الصافات: آیت 163 - إلا من هو صال الجحيم... - اردو

آیت 163 کی تفسیر, سورہ الصافات

إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ

اردو ترجمہ

مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Illa man huwa sali aljaheemi

آیت 163 کی تفسیر

آیت 163{ اِلَّا مَنْ ہُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ } ”سوائے اس کے جو خود جہنم میں گرنے والا ہو۔“ یہاں سے آگے چند آیات میں فرشتوں کی گفتگو کا ذکر ہے۔ اس لحاظ سے ان آیات کا ربط سورت کی ابتدائی آیات سے ملتا ہے۔ ابتدائی آیات میں فرشتوں کا ذکر اس طرح ہوا تھا : { وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا فَالتّٰلِیٰتِ ذِکْرًا } ”قسم ہے ان فرشتوں کی جو قطار در قطار صفیں باندھے حاضر رہتے ہیں۔ پھر قسم ہے ان کی جو ڈانٹنے والے ہیں۔ پھر قسم ہے ان کی جو تلاوت کرنے والے ہیں ذکر کی“۔ اب ان ہی فرشتوں کی باہمی گفتگو نقل کی جا رہی ہے :

آیت 163 - سورہ الصافات: (إلا من هو صال الجحيم...) - اردو