سورہ الصافات: آیت 172 - إنهم لهم المنصورون... - اردو

آیت 172 کی تفسیر, سورہ الصافات

إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ

اردو ترجمہ

کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Innahum lahumu almansooroona

آیت 172 کی تفسیر

آیت 172{ اِنَّہُمْ لَہُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ } ”کہ ان کی لازماً مدد کی جائے گی۔“ یعنی رسولوں کی ضرور مدد کی جائے گی اور وہ علیہ السلام لازمی طور پر غالب ہو کر رہیں گے۔ آیت کے ترجمے میں اگرچہ مستقبل کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے ‘ لیکن اصل میں تو اللہ تعالیٰ کے اس قاعدے اور قانون پر عمل ماضی میں ہوتا رہا ہے اور محمد رسول اللہ ﷺ پر آکر یہ سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔

آیت 172 - سورہ الصافات: (إنهم لهم المنصورون...) - اردو