سورہ الصافات: آیت 173 - وإن جندنا لهم الغالبون... - اردو

آیت 173 کی تفسیر, سورہ الصافات

وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَٰلِبُونَ

اردو ترجمہ

اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wainna jundana lahumu alghaliboona

آیت 173 کی تفسیر

آیت 173{ وَاِنَّ جُنْدَنَا لَہُمُ الْغٰلِبُوْنَ } ”اور یقینا ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا۔“ یہاں اللہ کے لشکر سے ”حزب اللہ“ رسول علیہ السلام اور اس کے ساتھی مراد ہیں۔ مثلاً حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے حواری اپنے دور کے حزب اللہ تھے اور محمد رسول اللہ اور آپ ﷺ کے صحابہ رض { مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ط وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ } الفتح : 29 اپنے دور کے حزب اللہ تھے۔

آیت 173 - سورہ الصافات: (وإن جندنا لهم الغالبون...) - اردو