سورہ الصافات: آیت 177 - فإذا نزل بساحتهم فساء صباح... - اردو

آیت 177 کی تفسیر, سورہ الصافات

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ

اردو ترجمہ

جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faitha nazala bisahatihim fasaa sabahu almunthareena

آیت 177 کی تفسیر

آیت 177{ فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِہِمْ فَسَآئَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ } ”تو جب وہ نازل ہوگا ان کے میدان میں تو وہ بہت بری صبح ہوگی ان لوگوں کی جنہیں خبردار کردیا گیا تھا۔“ ”سَاحَۃ“ خیموں کے درمیان کھلی جگہ یا گھروں کے درمیان کھلے میدان کو کہا جاتا ہے۔ جیسے ہمارے ہاں عام طور پر آبادی کے درمیان میں ایک بڑا پارک ہوتا ہے۔

آیت 177 - سورہ الصافات: (فإذا نزل بساحتهم فساء صباح المنذرين...) - اردو