سورہ الصافات: آیت 41 - أولئك لهم رزق معلوم... - اردو

آیت 41 کی تفسیر, سورہ الصافات

أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ

اردو ترجمہ

ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Olaika lahum rizqun maAAloomun

آیت 41 کی تفسیر

اولئک لھم رزق۔۔۔۔۔۔ کانھن بیض مکنون (41 – 49 “۔

جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی ؟ اس میں نعمتوں کا ہر رنگ ہوگا جس میں نفس انسانی کی غذا بھی ہوگی اور انسانی احساسات اور انسانی جسم سب کے لیے متاع ہوگا ۔ مزید یہ کہ وہاں جو نفس جو کچھ چاہے گا وہ اسے ملے گا ۔ قسماقسم انعامات ، اس لیے کہ یہ لوگ سب سے پہلے تو اللہ کے مکرم بندے ہیں ، اللہ کی بندگی انسان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے ۔ پھر عالم بالا میں وہ معزز ترین مہمان ہوں گے ۔ یہ ان کے آرام کی جگہ ہوگی اور وہاں ان کو کوئی مشقت اور ذیوئی نہ کرنا ہوگی ۔ پھر مزید یہ کہ آرام کے ساتھ اللہ کی رضامندی بھی انہیں حاصل ہوگی ۔ جو سب سے بڑی نعمت ہوگی ۔

آیت 41{ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ} ”یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے طے شدہ رزق ہے۔“

آیت 41 - سورہ الصافات: (أولئك لهم رزق معلوم...) - اردو