سورہ الصافات: آیت 48 - وعندهم قاصرات الطرف عين... - اردو

آیت 48 کی تفسیر, سورہ الصافات

وَعِندَهُمْ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ

اردو ترجمہ

اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

WaAAindahum qasiratu alttarfi AAeenun

آیت 48 کی تفسیر

وعندھم قصرت الطرف عین (37: 48) ” اور ان کے پاس نکا ہیں بچا بےوالی خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی “۔ نہایت حیادار ، نظریں اپنے خاوندوں کے سوا کسی پر نہ ڈالیں گی بوجہ حیادصفت ۔ اور ان کی آنکھیں بہت ہی خوبصورت ہوں گی ۔ وہ نہایت محفوظ ، نرم ونازک اور پتلی ہوں گی ۔

آیت 48{ وَعِنْدَہُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌ} ”اور ان کے پاس ہوں گی نیچی نگاہوں والی بڑی بڑی آنکھوں والی بیویاں۔“

آیت 48 - سورہ الصافات: (وعندهم قاصرات الطرف عين...) - اردو