سورہ الصافات: آیت 49 - كأنهن بيض مكنون... - اردو

آیت 49 کی تفسیر, سورہ الصافات

كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ

اردو ترجمہ

ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Kaannahunna baydun maknoonun

آیت 49 کی تفسیر

کانھن بیض مکنون (37: 49) ” جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی “ یہ جھلی ایسی ہوتی ہے کہ نہ اس کو کسی کا ہاتھ لگ سکتا ہے اور نہ آنکھ دیکھ سکتی ہے اور ہوتی بھی نرم ونازک ہے ۔ یہ تصویر کشی ابھی جاری ہے ۔ اللہ کے یہ مخلص اور نیک بندے جو جنت کے متاع اور عیش و عشرت میں ڈوبے ہوئے ہیں ؛ نہایت ہی خوشگوار موذ میں باہم گفتگو بھی کرتے ہیں ۔ اس گفتگو میں اپنے ماضی اور حال پر بحث کرتے ہیں جبکہ اس سے قبل ہم پڑھ آئے ہیں کہ مجرمین بھی باہم لعن طعن کرتے تھے ۔ چنانچہ

جنتیوں میں ایک شخص دوسروں کے سامنے اپنے حالات رکھتا ہے ۔

آیت 49{ کَاَنَّہُنَّ بَیْضٌ مَّکْنُوْنٌ} ”گویا وہ انڈے ہوں چھپا کر رکھے گئے۔“

آیت 49 - سورہ الصافات: (كأنهن بيض مكنون...) - اردو