سورہ الصافات: آیت 53 - أإذا متنا وكنا ترابا وعظاما... - اردو

آیت 53 کی تفسیر, سورہ الصافات

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ

اردو ترجمہ

کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Aitha mitna wakunna turaban waAAithaman ainna lamadeenoona

آیت 53 کی تفسیر

آیت 53{ ئَ اِذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ئَ اِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ } ”کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن کر رہ جائیں گے تو کیا ہمیں زندہ کر کے بدلہ دیا جائے گا ؟“ یعنی میرا وہ ساتھی دنیا میں حیرت سے مجھے پوچھا کرتا تھا کہ کیا تم بھی محمد ﷺ کی ان باتوں پر یقین رکھتے ہو کہ ہمارے مر کھپ جانے اور مٹی میں مل جانے کے بعد ہمیں پھر سے زندہ کیا جائے گا اور ہمارے اچھے برے اعمال کی ہمیں سزا و جزا دی جائے گی ؟

آیت 53 - سورہ الصافات: (أإذا متنا وكنا ترابا وعظاما أإنا لمدينون...) - اردو