سورہ الصافات: آیت 60 - إن هذا لهو الفوز العظيم... - اردو

آیت 60 کی تفسیر, سورہ الصافات

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

اردو ترجمہ

یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna hatha lahuwa alfawzu alAAatheemu

آیت 60 کی تفسیر

ان ھذا۔۔۔۔۔ العٰملون (60-61) ” ۔ “۔

اس قسم کے اچھے انجام کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے جو دائمی ہے ۔ جس کی ختم ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جس کے بعد کوئی موت نہیں ہے ۔ جس کے بعد کسی عذاب اور سڑا کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ یہ انجام ہے جس کی فکر ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ جا کچھ بھی اس زمین پر ہے اور جس کے لیے اہل زمین عمریں کھپا دیتے ہیں وہ ہیچ ہے ۔ اس اخروی انجام کے مقابلے میں جو وائمی ہے ۔

آیت 60{ اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ } ”یقینا یہی بہت بڑی کامیابی ہے !“

آیت 60 - سورہ الصافات: (إن هذا لهو الفوز العظيم...) - اردو