سورہ الصافات: آیت 67 - ثم إن لهم عليها لشوبا... - اردو

آیت 67 کی تفسیر, سورہ الصافات

ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ

اردو ترجمہ

پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma inna lahum AAalayha lashawban min hameemin

آیت 67 کی تفسیر

ثم ان لھم۔۔۔۔ حمیم (37: 67) “۔ اور اس کے بعد یہ لوگ

اس دسترخواں سے اٹھیں گے اور اپنے اصل مقر جہنم کی طرف جائیں گے۔ کیا ہی برا مقام اور جائے فرار ہے۔ اللہ کی پناہ

آیت 67{ ثُمَّ اِنَّ لَہُمْ عَلَیْہَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍ } ”پھر اس کے اوپر ان کے لیے گرم پانی کا آمیزہ ہوگا۔“ زقوم کے برگ و بار کھانے کے بعد جب پیاس بھڑکے گی تو پیپ ملا کھولتا ہوا پانی انہیں پلایا جائے گا۔

آیت 67 - سورہ الصافات: (ثم إن لهم عليها لشوبا من حميم...) - اردو