سورہ الصافات: آیت 70 - فهم على آثارهم يهرعون... - اردو

آیت 70 کی تفسیر, سورہ الصافات

فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ

اردو ترجمہ

اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fahum AAala atharihim yuhraAAoona

آیت 70 کی تفسیر

آیت 70{ فَہُمْ عَلٰٓی اٰثٰرِہِمْ یُہْرَعُوْنَ } ”تو وہ ان ہی کے نقوش قدم پر دوڑے چلے جا رہے ہیں۔“ بیشک ان کے باپ دادا گمراہ تھے ‘ لیکن انہوں نے اپنی عقل سے کام نہ لیا اور بغیر سوچے سمجھے اپنے گمراہ آباء و اَجداد کے اختیار کردہ راستوں پر گامزن ہوگئے۔

آیت 70 - سورہ الصافات: (فهم على آثارهم يهرعون...) - اردو