سورہ الصافات: آیت 72 - ولقد أرسلنا فيهم منذرين... - اردو

آیت 72 کی تفسیر, سورہ الصافات

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ

اردو ترجمہ

اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Walaqad arsalna feehim munthireena

آیت 72 کی تفسیر

ولقد ارسلنا فیھم منذرین (37: 72) ” اور ان میں ہم تنبیہہ کرنے والے رسول بھیجے تھے “۔ لیکن ان لوگوں کا کیا انجام ہوا اور اللہ کے مخلص بندوں کا انجام کیا ہوا ؟ یہ سب آپ کو انبیاء کے قصص سے معلوم ہوجائے گا۔ یہ بات یہاں محض متوجہ کرنے کے لیے کہی جا رہی ہے۔

آیت 72{ وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْہِمْ مُّنْذِرِیْنَ } ”اور ہم نے ان میں اپنے خبردار کرنے والے بھیجے تھے۔“

آیت 72 - سورہ الصافات: (ولقد أرسلنا فيهم منذرين...) - اردو